ناکامی کوسلیبریٹ کرہں
سنجے لیلا بھنسالی خاموشی
سنجے لیلا بھنسالی انڈیا کے بہت بڑے فلم ڈائریکٹر 'پروڈیوسر سکرین رائٹر "میوزک ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ہیں انہوں نےبہت بڑے بڑے فلمی ایوارڈ حاصل کیے ہم دل دے چکے صنم' دیوداس 'بلیک 'گزارش اور بہت ساری کامیاب فلمیں بنائیں "خاموشی" ان کی ایک ایسی فلم تھی جو سینماؤں میں فلاپ ہوئی لیکن اس نے اس فلاپ ہونے کو بہت بڑے پیمانے پر سلیبریٹ کیا ناکامی کے اس جشن منانے پر لوگوں کو بہت بڑی حیرت ہوئی کہ لوگ ناکامی پر افسردہ ہوتے ہیں جبکہ یہاں کام ہی الٹ تھا میرے خیال میں ہوسکتا ہے کہ وہ فلم بزنس پوائنٹ آف ویوسے فلاپ ہوئی ہو لیکن وہ اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہو دوسری بات یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے جشن منایا ہو کہ ان کو یہ احساس دلایا جائے کہ انہوں نے اپنا کام معیار کے مطابق کیا ہے کامیابی ناکامی ایک الگ ہوا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس نے اس چیز کو سیلیبریٹ کیا ہو کہ زندگی میں صرف کامیابی نہیں ہوتی نا کامیاں بھی زندگی کا حصہ ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ فلم خاموشی کو مشہور کرا نا چاہتے ہو۔۔الغرض کچھ بھی ہو سکتا ہے
میرا اس بات کا ذکر کرنے کا مقصد کچھ اس طرح ہے کہ میرا ایک دوست میرے پاس آیا اور وہ بڑی خوشی کے ساتھ ایک عدد کیک لایا میں نے پوچھا کہ بھائی یہ کس خوشی میں تو اس کا جواب سن کر مجھے بڑی حیرت ہوئی بالکل اسی طرح حیرت ہے جس طرح سنجے لیلا بھنسالی کے فلاپ ہونے والی فلم کے جشن سے ہوئی میرے دوست نے کہا کہ پچھلے سال اسی دن میری بیوی نے مجھے کہا تھا"اؤ بیوقوف انسان"
اس نے بیان کیا کہ ہوا کچھ یوں تھا کے گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے میں ان کو serve کرنے کے لئے کچھ لے جا رہا تھا پیچھے سے میری بیوی نے مجھے یہ خطاب دے کر بلایا تو میں اپنے اس خطاب کی آج سالگرہ منانا چاہ رہا تھا مجھے اس بات سے بڑی حیرت ہوئی خیر یہ ایسے ہی بات ہے آب پتا نہیں میرا دوست بیوی کے اس خطاب کو اہمیت دینا چاہ رہا ہے یا اس کو یاد رکھنا چاہ رہا ہے ۔۔۔۔کچھ بھی ہو سکتا ہے
Comments
Post a Comment