انسان کی زندگی کی حقیقت یہ ہے

  یہ کہانی ہر انسان کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے ہر انسان کی زندگی میں چار بیویاں ہوتی ہیں، چوتھی بیوی اُس کا جسم ہے جس کو توانا رکھنے کے لیے وہ ساری زندگی کوشش کرتا ہے مگر ایک دن اُسے یہ جسم چھوڑنا پڑتا ہے۔تیسری بیوی اُسکا مال اور منصب ہے اور مرنے پر یہ بھی چھُوٹ جاتا ہے اور دُوسروں میں تقسیم ہو جاتا ہے، دُوسری بیوی، عزیز رشتہ دار و دوست احباب ہیں جو انسان کے مرنے کے بعد قبر تک اُس کا ساتھ دیتے ہیں اور پھر واپس اپنی عارضی زندگی کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔

پہلی بیوی انسان کی روح ہے اور ساری زندگی خوبصورت جسم حاصل کرنے کی چاہت، دولت و شوکت حاصل کرنے کی آرزو اور عزیز رشتہ دار و دوستوں کی محفل ہمیں اس کی طرف غور کرنے کا وقت نہیں دیتی اور جب ہمیں اسکی ضرورت پڑتی ہے تب تک یہ ضیف و لاغر ہو چُکی ہوتی ہے۔

Comments